استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی تنظیم مکمل کر دی، سردار تنویر الیاس صدر مقرر

Jul 03, 2026 | 23:32:PM
استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد کشمیر کی تنظیم مکمل کر دی، سردار تنویر الیاس صدر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آزاد جموں و کشمیر میں اپنی تنظیمی قیادت کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو پارٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس کی بطور صدر آزاد کشمیر تقرری کی منظوری دے دی، جبکہ نثار عنصر ابدالی کو آزاد کشمیر میں پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں تقرریوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری کر دیے گئے ہیں۔

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ نئی تنظیمی تقرریوں کا مقصد آزاد کشمیر میں استحکام پاکستان پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانا اور عوامی رابطہ مہم کو وسعت دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - آزاد کشمیر
ٹیگز: