’’سب کی دعائیں چاہئیں ‘‘عامر خان نے تیسری شادی کی تاریخ بتادی

Jul 03, 2026 | 12:28:PM
 ’’سب کی دعائیں چاہئیں ‘‘عامر خان نے تیسری شادی کی تاریخ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے’’ مسٹر پرفیکشنسٹ‘‘عامر خان کی تیسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔
اس حوالے سے عامر خان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ 5 جولائی کو خاص دن ہے، 5 تاریخ کوہماری شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شریک ہوں گے، سب کی دعائیں چاہئیں کہ ہم خوش رہیں اور ہمارا اچھا سفر رہے۔


واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شہنشاہِ لوک موسیقی عالم لوہار کو بچھڑے47 برس بیت گئے
عامر خان نے رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوگئی،اس کے بعدکرن راؤ سے 2005 میں شادی ہوئی جو 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوگئی تھی۔