پاکستانی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پھر غائب، نوٹیفکیشن پر لکھا ہوتا ہے’انڈیا میں دستیاب نہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پھر بند کر دیئے گئے، اگر کوئی بھارتی صارف انسٹاگرام پر ان شخصیات کے اکاؤنٹس تلاش کرے تو ایک نوٹیفکیشن ظاہر ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے ’انڈیا میں دستیاب نہیں۔
بھارتی نج ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق ایک مرتبہ پھر پاکستانی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انڈیا میں غیردستیاب ہو گئے ہیں۔بدھ کے روز رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ انڈیا میں معروف پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ہٹا لی گئی ہیں، جس کے بعد انڈین سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی تنقید بھی سامنے آئی تھی۔ تاہم آج صبح انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستانی فنکاروں جیسے ہانیہ عامر، ماہرہ خان، شاہد آفریدی، ماورا حسین اور فواد خان کے اکاؤنٹس دوبارہ انڈین صارفین کے لیے ناقابل رسائی ہو گئے ہیں۔یہ ایکشن ایک ایسے مختصر وقفے کے بعد سامنے آیا جب بدھ کے روز کئی پاکستانی یوٹیوب چینلز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس انڈیا میں دوبارہ نظر آنا شروع ہو گئے تھے۔اب اگر کوئی بھارتی صارف انسٹاگرام پر ان شخصیات کے اکاؤنٹس تلاش کرے تو ایک نوٹیفکیشن ظاہر ہوتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے ’انڈیا میں دستیاب نہیں۔ یہ مواد قانونی درخواست پر محدود کیا گیا ہے‘۔ذرائع نے بھارت نجی ٹی وی کو بتایا ہے کہ ان اکاؤنٹس کی عارضی دستیابی ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ایک حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اگر آپ کو کچھ اکاؤنٹس ایکس، یوٹیوب یا میٹا پر نظر آ رہے ہیں تو وہ چند گھنٹوں میں دوبارہ بلاک ہو جائیں گے۔ یہ سب ایک تکنیکی گڑبڑ تھی جو اب درست کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان کا 100 برس کی عمر میں انتقال