سوات،دریا میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر نوجوان ڈوب گیا،لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوات میں باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آنیوالا ایک نوجوان ڈوب گیا،نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے برآمد کر لی۔
ڈوبنے والے نوجوان کی شناخت سمیر علی ولد محمد عمر، عمر 19 سال، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔نوجوان نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان کا 100 برس کی عمر میں انتقال