پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو ٹریفک حادثے میں ہلاک

Jul 03, 2025 | 14:25:PM
پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو ٹریفک حادثے میں ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لیورپول اور پرتگال کے سٹار فٹبالر ڈیاگو جوتا ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

سپینش میڈیا کے مطابق 28 سالہ فٹبالر کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی سپین میں حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی ہلاک ہوگئے، آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔

ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔

جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔