شیفالی کی اچانک موت پرمفتی طارق مسعود کا بیان وائرل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث بھارتی اداکارہ شیفالی کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی،چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔
تاہم مفتی طارق مسعود نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے مرحومہ کے گانے اور فلمیں چلانا شروع کر دیں، جو ان کے بقول بے سود عمل ہے۔
مفتی طارق مسعود نے کہا کہ فنکار اپنی ظاہری خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن موت کے بعد سب کچھ ختم ہوجاتا ہے، اور شہرت راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے تب لوگ کیوں نہیں بنواتے اس میت کے ساتھ سیلفی اور کیوں اس کے ساتھ دفن ہونا نہیں چاہتے۔
یہ بھی پڑھیں:عالم لوہار:شہنشاہِ لوک موسیقی کوبچھڑے46برس بیت گئے
مفتی طارق مسعود نے مزید کہا کہ غیر مسلموں کے مرنے پر دعائے مغفرت کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہی ردِ عمل ظاہر کریں۔