بھارت: آٹھویں جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل، لاش دریا میں پھینک دی گئی

Jul 03, 2023 | 19:55:PM
بھارت: آٹھویں جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل، لاش دریا میں پھینک دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسام پولیس نے آٹھویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کمروپ ضلع کے علاقے گووہاٹی میں پیش آیا جہاں لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے دریا میں پھینکا گیا اور اس کی لاش دریا سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فوج کی بمباری، 5فلسطینی شہید

پولیس کے مطابق لڑکی گزشتہ پیر کو موبائل چارج کرانے کا بول کر گھر سے گئی اور لاپتا ہوگئی جس کے بعد اس کی لاش سوناپور میں دریا سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جو رکشہ ڈرائیور ہے جبکہ اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔