ایم کیو ایم لندن کا اہم ملزم جیل میں ہلاک

Jul 03, 2021 | 20:30:PM
ایم کیو ایم لندن کا اہم ملزم جیل میں ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کا اہم ملزم نعیم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نعیم کی صبح 5بجے ملزم کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں صبح ساڑھے 8بجے کے دوران ملزم دم توڑ گیا۔
 کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ہلاک ہونے والے ملزم کو بھارتی خفیہ ایجنسی سے وابستگی پر گرفتارکیا گیا تھا ،ملزم نے تفتیش کے دوران انتہائی اہم ترین انکشافات بھی کئے تھے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے اہم خبر، فرسٹ ائیر کے امتحانات ملتوی