افغانستان میں لڑائی میں شدت، طالبان نے 700 سے زائد فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں

Jul 03, 2021 | 19:30:PM
افغانستان میں لڑائی میں شدت، طالبان نے 700 سے زائد فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ،افغان طالبان نے 700 سے زائد فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں ۔
افغان میڈیاکے مطابق طالبان کے قبضے میں آنیوالی گاڑیوں میں ملٹری اور آرٹلری سسٹم بھی شامل ،غیر ملکی افواج نے زیادہ تر عسکری سازو سامان افغان فورسز کو بطورعطیہ دیا تھا۔
غیر جانبدارعالمی ذرائع نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طالبان کے ساتھ لڑائی میں افغان فورسز بیشتر جنگی اسلحہ اور گاڑیاں چھوڑ کرفرار ہو جاتی ہیں ،طالبان جنگی گاڑیوں، سازوسامان پر قبضہ کرلیتے ہیں ،افغان طالبان نے فورسز سے اسلحہ اور گاڑیاں چھیننے کا عمل جون سے شروع کررکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: گھر سے بھاگ کر پاکستان آنے کی کوشش، بھارتی جوڑا سرحد پر گرفتار