آصف علی زرداری کا آج پھرطبی معائنہ ہو گا

Jul 03, 2021 | 13:01:PM
 آصف علی زرداری کا آج پھرطبی معائنہ ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز،ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم  آج پھر طبی معائنہ کرے گی۔

  گزشتہ روز معالجین نے سابق صدر کو طبیعت میں تھکاوٹ اور بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کے باعث ہسپتال داخل کیا تھا،ماہرین کی جانب سے سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ بتائے گئے تھے جو آج ہوئے،ہسپتال ذرائع کے مطابق رپورٹس کی روشنی میں علاج کومزید آگے بڑھایا جائے گا،معالجین کی جانب سے سابق صدر کو مکمل آرام  کامشورہ دیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ۔۔بجلی وغیر قانونی  گیس لائن پکڑ لی گئی