قتل کے مشہور کیس کی تحقیقات میں پیش رفت، امیر فتح کے گھر پر چھاپہ، ملازم گرفتار

Jan 03, 2026 | 20:50:PM
 قتل کے مشہور کیس کی تحقیقات میں پیش رفت، امیر فتح کے گھر پر چھاپہ، ملازم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں  قتل کے مشہور کیس کی تحقیقات میں پیش رفت کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس  کے سلسلہ میں پولیس نے امیر فتح کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم اس قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم امیر فتح کے ملازمین سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے کیس میں  مزید معلومات سامنے آنے کے بعد آج  مقدمہ  میں مقتول کے وارثا کی طرف سے نامزد کئے گئے مرکزی ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور تین ملازمین کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے اس کیس کی تحقیقات سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے رنگ محل میں واقع  گھر پر پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امیر فتح اہل خانہ کے ساتھ اس گھر سے غائب ہیں اور کہیں روپوش ہیں۔ گھر  پر ریڈ ہوئی تو اس وقت گھر پر تالے پڑے ہوئے تھے۔ امیر فتح اپنے اہل خانہ سمیت روپوش ہو چکا تھا۔

 ذرائع نے بتایا کہ جوائینت انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح  کے تین ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آج حراست میں لئے گئے ملازمین سے مرکزی ملزموں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے امیر فتح کی ضمانت آج خارج کر دی تھی۔ اس مقدمہ کی تفتیش کے لئے خاص طور سے تشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اپنی اب تک کی تحقیقات کے نتیجہ میں امیر فتح کو مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:  انڈر ورلڈ گینگ وار،طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کا مقدمہ درج، مقتول کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل

یہ بھی پڑھیئے: جاوید بٹ قتل کیس، پولیس کا ملزم امیر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ٹرکاں والا اڈہ سیل کر دیا گیا

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو گزشتہ سال مال روڈ لاہور پر  نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

طیفی بٹ جو ٹیپو ٹرکاں والا کے بیتے امیر بالاج کے قتل کے الزام مین پولیس کو مطلوب تھا، وہ پاکستان سے فرار ہو کر بیرون ملک چلا گیا تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعہ اس کر بیرون ملک سے گرفتار کروا کر پاکستان واپس لائی تھی لیکن کراچی سے لاہور منتقلی کے دوران طیفی بٹ ایک پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا لاہور کی مصروف سڑک پر قتل ہو گیا تھا جسے ان کے اہل خانہ نے امیر بالاج کے بھائیوں سے منسوب کیا تھا۔

مقدمہ میں ملزم نامزد ہونے کے بعد امیر فتح ابتدا میں روپوش ہو گیا تھا، بعد میں اس نے سرنڈر کر دیا، عدالت نے امیر فتح کی ضمانت لے لی تھی اور وہ ضمانت پر اپنے گھر پر موجود تھا، آج عدالت نے ضمانت منسوخ کی تو اس کے بعد سے وہ ایک بار پھر روپوش ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  جاوید بٹ قتل کیس: جیو فنسنگ میں مقدمے کے نامزد ملزمان کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی

یہ بھی پڑھیئے:  طیفی بٹ قتل کیس؛ مقدمے کے نامزد ملزم امیر فتح کا ویڈیو بیان منظرعام پر آ گیا