یمن بحران؛اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرا خارجہ کے بعد ترک ہم منصب کو فون

Jan 03, 2026 | 19:39:PM
یمن بحران؛اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرا خارجہ کے بعد ترک ہم منصب کو فون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے  اپنے بیجنگ دورہ کے دوران یمن کی صورتحال کو سلجھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ سے بھی اہم بات چیت کی۔ یمن بحران؛اسحاق ڈار کا سعودی اور اماراتی وزرا خارجہ کے بعد ترک ہم منصب کو فون

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے آج بیجنگ دورہ پر پہنچنے کے بعد وہاں سے  ترکئے کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فون  پر اہم رابطہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان  طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستان اور  ترکئے کے  وزرائے خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے تمام فریقین کی کوششوں کو سراہا۔ 

اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کے ساتھ بات چیت مین پاکستان اور ترکئے کے باہمی تعاون کے معاملہ پر بھی بات کی۔ انہوں نے تجارت، ٹیکنالوجی، سیاحت اور آئی ٹی سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور ترکئے کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: اسحاق ڈار کی سعودی عرب اور امارات کے وزرا خارجہ سے اہم گفتگو