لاہور میں موبائل سمز فروخت کرنے والی لڑکی پراسرار طور پرجاں بحق

Jan 03, 2026 | 18:39:PM
لاہور میں موبائل سمز فروخت کرنے والی لڑکی پراسرار طور پرجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سبزہ زار کے علاقے سید پور میں 21 سالہ جواں سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق ثانیہ نامی لڑکی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کی سمز فروخت کر رہی تھی کہ اچانک بیہوش ہو گئی،اہل علاقہ نے فوری طور پر متاثرہ لڑکی کو قریبی کلینک منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

 ایدھی کے مطابق متوفیہ ثانیہ کا تعلق امین پورہ، رائیونڈ سٹی سے تھا،پولیس کی ابتدائی کارروائی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے میت کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی رہائشگاہ میں داخل ہونیوالا شخص گرفتار