شیخ رشید نے چیف جسٹس سے بڑی اپیل کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب سے درد مندانہ اپیل ہے غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب لوگوں کے گھروں کا چولہا نہیں جل رہا، چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسافر طیارہ حادثہ کا شکار
انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔