15 سالہ چائلڈ اداکارہ نے عالیشان گھر خرید لیا

Jan 03, 2023 | 15:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: 15 سالہ چائلڈ اداکارہ نے عالیشان گھر خرید لیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل رہانیکا دھون نے 15 سال کی عمر میں عالیشان گھر خرید لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے گھر کی چابی کے ساتھ مختلف تصاویر اور ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی گئی۔

 شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو نئے گھر کی چابی لیے اور والدین کے  ساتھ نئے گھر میں خوش دیکھا جاسکتا ہے۔نئے گھر کی تصاویر کے ساتھ شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے  بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی گھر خریدنا ان کا خواب تھا جو کہ آج پورا ہوگیا جس کے لیے میں ان اداروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا  اور میں اس خواب کو حقیقت بنا پائی۔