سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

Jan 03, 2021 | 19:26:PM
سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ نے کورونا ویکسین لگوالی، شیخ عبدالعزیز کو امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کو دارالحکومت ریاض کے کرونا ویکسی نیشن سینٹر میں فائزر بائیوٹک ویکسین لگائی گئی۔ویکسینیشن کے بعد مفتی اعظم نے تمام شہریوں و غیرملکیوں کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے ریاست میں مقیم تمام ملکی و غیرملکیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔