ٹی ٹوئنٹی..پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی

Jan 03, 2021 | 15:13:PM
  ٹی ٹوئنٹی..پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 101 رنز سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 231 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ اے کی ٹیم 130 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان شاہینز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 5 وکٹ پر 231 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 64 اور ذیشان ملک نے 54 رنز بنائے۔حسین طلعت نے 17 گیندوں پرجارحانہ 44 رنز سکور کئے جبکہ عماد بٹ نے بھی 6 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔