نئےسی سی پی او لاہور تنازعات کی زد میں، ماضی داغدار نکلا

Jan 03, 2021 | 10:38:AM
نئےسی سی پی او لاہور تنازعات کی زد میں، ماضی داغدار نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نئے تعینات ہونیوالے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر  غلام محمود ڈوگر بھی تنازعات کی زد میں آ گئے ، اور ان کا ماضی بھی داغدار نکلا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نئےسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر 2012 میں بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے اور اس وقت انہوں ایک بیرون ملک مقیم پاکستانی کی زمین پر قبضہ اور انھیں ہراساں کیا جس پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے غلام محمود کو تحقیقات میں قصور وار ثابت ہونے پر معطل کر دیا تھا، تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں غلام محمود ڈوگر کو قصور وار قرار دیاتھا۔غلام محمود نےڈوگر نے ایک اوورسیز پاکستانی پرجھوٹا مقدمہ درج کرایا تھا۔

یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر کو حال ہی میں سی سی پی او  لاہورعمر شیخ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے وہ اس سے قبل وہ آر پی او فیصل آباد تعینات تھے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے غلام محمود کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا تھا، سابق سی سی پی اور عمر شیخ لاہور میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔