دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا آغاز، عالمی رہنماؤں کا جھمگٹا لگ گیا

Feb 03, 2026 | 19:33:PM
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا آغاز، عالمی رہنماؤں کا جھمگٹا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے حکومتی رہنما، وزراء، پالیسی ساز، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
 ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026  کے افتتاح کے روز متحدہ عرب امارات کی قیادت نے مختلف ممالک سے آنے والے وفود کا استقبال کی۔ اس سمٹ کے سیشنز میں مستقبل کی حکمرانی، معیشت، ٹیکنالوجی، کلائمیٹ چینج، ماحولیاتی چیلنجز اور عالمی تعاون جیسے اہم موضوعات پر مکالمہ ہوگا۔

یہ عالمی فورم حکومتوں کو درپیش چیلنجز، عوامی خدمات میں بہتری اور مستقبل کے شہری نظام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ اس سے عالمی سطح پر تعاون کے نئے راستے بھی کھلنے کی توقع ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے عالمی اجلاس دبئی کو بین الاقوامی سفارت کاری اور پالیسی مکالمے کے اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتے ہیں۔ 

آنے والے دنوں میں سمٹ سے متعدد اہم اعلانات اور شراکت داریوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:   بھارت سے میچ کا بائیکاٹ:بھاری نقصان ہوگا، بھارت میں کہرام، بائیکاٹ ہماری وجہ سے ہوا، بنگلہ دیش میں خوشی