وزیر دفاع خواجہ آصف سے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈرکی ملاقات

Feb 03, 2026 | 18:05:PM
وزیر دفاع خواجہ آصف سے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈرکی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  وزیر دفاع خواجہ آصف سے آج آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر، ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف  نے ان کے آفس  میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ۔

ملاقات میں دفاعی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔  

باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص بحری تعاون اور علاقائی سمندری سلامتی پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال  کیا گیا۔

 وزیرِ دفاع خواجہ آسف نے  مسلح افواج کے مابین پیشہ ورانہ تبادلوں، مشترکہ تربیت اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

آذربائیجان کے نیول کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

آذربائیجان کے نیول کمانڈر نےا پاکستان کے ساتھ دفاعی اور بحری تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت سے میچ کا بائیکاٹ:بھاری نقصان ہوگا، بھارت میں کہرام، بائیکاٹ ہماری وجہ سے ہوا، بنگلہ دیش میں خوشی