طیب اردگان نے عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر کی : مشاہد حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینیئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر کی ہے۔
میڈیا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ترک صدر کی طرف سے عمران خان کو یہ آفر 2025 میں آئی تھی۔
وہ واحد غیرملکی لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ اس معاملے پر بات کی تھی۔
مشاہد حسین نے کہا کہ بڑے مسائل حل کرنے کے لیے یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:بیرسٹر عقیل نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا واحد راستہ بتادیا
دہشتگردی اور معیشت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔
سیاست میں کوئی چیز ناممکن نہیں، نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی ہوا تھا لیکن ان کے نادان دوستوں نے موقع پر سبوتاژ کردیا۔
سابق سینیٹر نے کہا کہ سیاسی چپقلش 3 سال سے چل رہی ہے، عمران خان نظام کا حصہ ہے، اسٹبلشمنٹ سے ان کا اچھا تعلق رہا۔
، جنرل ضیا اور جنرل باجوہ سے اچھے تعلقات رہے، فوج کے پسندیدہ رہے ہیں اور یہ پسندیدگی بحال بھی ہوسکتی ہے۔