انتخابات میں 4 دن باقی، انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں:مرتضیٰ سولنگی

Feb 03, 2024 | 12:50:PM
انتخابات میں 4 دن باقی، انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں:مرتضیٰ سولنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، ہم ایک آزاد ملک ہیں، پرامن اور شفاف الیکشن کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن کے سیکرٹریز، ترجمان دفتر خارجہ اور پی آئی او کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں 4 دن باقی ہیں، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی 266 نشستوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں، پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہے، اس ملک میں سب کو اپنی اپنی رائے دینے کا حق ہے، ہم عدالتوں کو کنٹرول نہیں کرتے،وہ آزاد ہیں،الیکشن میں سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس سب سے پہلے سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، دوسرے حصے میں فرنٹیئر کارپس (ایف سی)، رینجرز سکیورٹی دیں گے۔