وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Feb 03, 2023 | 00:12:AM
وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ،نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاوس پشاور میں ہو گا،اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،خیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کو معیاری تربیت، جدید اسلحے سمیت ضروری سازوسامان کی فراہمی پر بھی مشاورت ہوگی،خیبرپختونخوا کی پولیس اور ’’کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ‘‘ کی تنظیم نو کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا،اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اہم فیصلے بھی لئے جائیں گے،اجلاس میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی منظر نامے میں ہلچل،شہباز شریف نے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی