وزیراعظم عمران خان4روزہ دورے پر  بیجنگ پہنچ گئے

Feb 03, 2022 | 18:55:PM
وزیراعظم ،عمران خان ،بیجنگ ،ائیرپورٹ
کیپشن: (فائل فوٹو)وزیراعظم عمران خان بیجنگ ائیرپورٹ پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔چین کے سفیر اور چین میں پاکستان کے سفیر نے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد سے چین کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو ئے تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم سے ہفتے کو اور چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات طے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور غیرملکی سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔وزیراعظم سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک بیٹھ گئی۔۔ایک کروڑ صارفین بھاگ گئے۔۔وجہ کیا بنی۔۔؟