متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام

Feb 03, 2022 | 11:47:AM
متحدہ عرب امارات حملے
کیپشن: ڈرون حملے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حوثی باغیوں کی طرف سے ایک بار پھر متحدہ عرب امارات کوڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔متحدہ عرب امارا ت نے تین ڈرونز تباہ کردیئے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ۔۔۔امریکی ارکان کانگریس پھٹ پڑے
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پر ایک اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ”دشمن ڈرونز“ کو تباہ کر دیاگیا۔حکام کے مطابق ڈرونز ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوئے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزارت دفاع کے مطابق اماراتی فورسز کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔اماراتی وزارت دفاع نے مبینہ حملہ آوروں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ چند ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے یو اے ای پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔اسرائیلی صدر کے دورہ امارات کے موقع پر حوثیوں نے پیر کو بھی متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی لیکچرار کا افغانستان جانے کا اعلان