گھریلو تنازعہ پر خاوند نےبھائی کیساتھ ملکربیوی کو قتل کر دیا

Feb 03, 2021 | 09:56:AM
گھریلو تنازعہ پر خاوند نےبھائی کیساتھ ملکربیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں گھریلو تنازعہ پر خاتون قتل ،خاوند نے اپنے بھائی کے ہمراہ بیوی کی شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر خاتون قتل کر دی گئی ۔وقوعہ چک نمبر 459 گ ب بھولی دی جھوک میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ عشرت بی بی کا اپنے خاوند کے ساتھ اکثرلڑائی جھگڑا رہتا تھا وقوع کے روز بھی دونوں میں جھگڑا ہوا ۔جس پر اس کے خاوند نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر عشرت بی بی کی شہ رگ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔خیال رہے کہ مقتولہ  5بچوں کی ماں تھی ۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم فلک شیر اور اس کا بھائی واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دی ، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔