سپیکر ایاز صادق سے گورنر بلوچستان کی ملاقات،صوبے کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک تھے،ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
اس کے علاوہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے امور زیرِ غور آئے،گورنر بلوچستان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی۔ ملاقات میں وفاق اور بلوچستان کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
وفد نے صوبے میں امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان دل کے قریب ہے، بلوچستان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔
وفد نے ملک کے وفاقی اور صوبائی جمہوری اداروں کے مابین روابط کو فروغ دینے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے قومی اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا