یوکرین،روس کے درمیان مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی:امریکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ یہ سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ یوکرین اور روس کس بات پر متفق ہوں گے، ان کے مطابق کچھ پیش رفت ہوئی ہے، لیکن ابھی ہم وہاں نہیں پہنچے ہیں۔
امریکی نیوزچینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے اس ’غیر منطقی‘ سوچ پر تنقید کی کہ امریکہ کو ماسکو سے بات نہیں کرنی چاہیے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو روس سے بات کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ’حقیقت پسندانہ‘ نہیں ہوگا کہ امریکہ ’یوکرین کو جنگ کے دوران لامحدود فنڈنگ جاری رکھے،حتمی فیصلہ یوکرین اور روس کے ہاتھ میں ہے،آخرکار، یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، یہ ہماری جنگ نہیں ہے، ہم اس میں لڑ نہیں رہے۔
گذشتہ روز ماسکو میں ہونے والے امن مذاکرات کے بارے میں نیٹو ممالک اور روس کی جانب سے بیانات سامنے آئے ہیں، لیکن امریکہ نے ابھی تک اس ملاقات پر اپنا مؤقف ظاہر نہیں کیا۔آج صبح امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو برسلز میں نیٹو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے، ان کی جگہ نائب وزیرِ خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ اس اجلاس میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے 10 افغان شہری ہلاک