ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی 

Dec 03, 2023 | 18:35:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اورخشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،مری، گلیات اورگردو نواح میں موسم سرد رہے گا،صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہاولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں بھی دھند سموگ متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا،جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادواور گھوٹکی میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، الزام جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے