گڑھی دوپٹہ: بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر بس حادثہ، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Dec 03, 2023 | 11:00:AM
گڑھی دوپٹہ: بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر بس حادثہ، 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبارک اعوان) گڑھی دوپٹہ بڈھیارہ کے مقام پر کوسٹر بس حادثہ کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

مظفرآباد سےچکوٹھی جانے والی کوسٹر بس بڈھیارہ شریف کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گی، کوسٹر دریا جہلم کے کنارے جاگری کوسٹر حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا، کوسٹر حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرآباد موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر علی ظفر نے سب کو کھری کھری سنادیں

حادثے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوۓ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک راجہ طارق سکنہ سراں اور دوسرا حامد اکرم سکنہ چناری شامل ہیں، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی بتاۓ جارہے ہیں۔