کرکٹ آسٹریلیاکا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان

Dec 03, 2023 | 08:58:AM
کرکٹ آسٹریلیاکا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے ویسٹ ٹیسٹ کیلئے کپتان پیٹ کمنز کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

14 رکنی آسٹریلین ٹیم سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جسے ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے، سربراہ  نیشنل سلیکشن پینل آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی کپتانی میں کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ سکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جارج بیلی نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انٹرنیشنل سکواڈ میں جگہ بنانے کے مواقع موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ممکنہ کھلاڑی قومی سطح پر مسلسل مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں، ان میں سے اکثر کھلاڑی بدھ سے پاکستان کے خلاف 4 روزہ میچ کیلئے پی ایم الیون کا بھی حصہ ہیں۔