امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ سے ملاقات سے روک دیا

Dec 03, 2023 | 00:09:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)امریکا نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ سے ملاقات سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا گئی ہیں، امریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے انکارکیا۔سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ اجازت کے باوجود ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ سے ملاقات نہ کرنے دینا انتہائی نامناسب ہے ،انسانی حقوق کے تحفظ کے دعویداروں کے غیر انسانی رویے پر انتہائی افسوس ہوا ۔

پاکستان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے دو رکنی وفد دو روز قبل امریکہ پہنچا تھا .گزشتہ روز سینیٹر طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تھی.