آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، ضلع باغ میں پولنگ جاری

Dec 03, 2022 | 09:14:AM
آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ضلع باغ میں پولنگ کا عمل جاری ہے
کیپشن: آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ضلع باغ میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 

 مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے دوسرے سلسلے میں آج پونچھ ڈویثرن کے ضلع باغ میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے پولنگ سٹیشن پہنچ رہے ہیں۔

ضلع باغ کی 28 یونین کونسل میں 1256 امیدوار مدمقابل ہونگے۔ 300692 ووٹرز بلدیاتی نمائندے کو ووٹ دیں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 158033 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 142654 ہے۔

مردانہ پولنگ سٹیشن 158 اور زنانہ پولنگ سٹیشن 153 قائم کیے گئے ہیں۔ کل سٹاف جو ڈیوٹیاں سر انجام دے رہا ہے 2922 افراد پر مشتمل ہے، حساس ترین پولنگ سٹیشن کی بات کی جائے تو 84 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 219 حساس ڈکلیئر ہوئے ہیں، جن پر اضافی نفری تعینات ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کے بارے میں کنٹرول روم میں اطلاع دی جائے گی، ضلعی انتظامیہ بھی الاٹ ہے۔