انتقام،ماردھاڑ بند ہونی چاہئے،سعدرفیق

Aug 03, 2025 | 23:38:PM
 انتقام،ماردھاڑ بند ہونی چاہئے،سعدرفیق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ و ماردھاڑ بند نہ ہوئی تو نئے عذاب دستک دے رہے ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے دائروں کے سفر کی لپیٹ میں ہے، یہ سفر بہت طویل ہو چکا، بنیادی حقوق اور آئینی پاسداری کے بغیر پائیدار معاشی ترقی اور استحکام کی منزل حاصل نہیں ہو سکتی، اگر ذاتی و گروہی انا، انتقام، اکھاڑ پچھاڑ اور مار دھاڑ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو زمینی حقیقتیں اتنی تیزی سے بدلیں گی کہ کسی کو اس کا گمان تک نہ ہوگا اور نئے عذاب دروازے پر دستک دے رہے ہو ں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کم از کم دو صوبے بدترین دہشت گردی، ابتری اور بے چینی کا شکارہیں، وہاں سول اتظامیہ مفلوج نظر آتی ہے، پاکستان کی بیرونی دشمن قوتیں وطن عزیز میں پراکسی وار میں سرگرم ہیں، نظام ِ عدل پر سوالیہ نشانات کی بھرمار ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ اور نیا میثاق جمہوریت بے شک نہایت ضروری ہیں لیکن اس مقصد کیلئے کسی ایک فریق کو پیچھے ہٹ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :دعاؤں اور محبت کا شکریہ مگر میں حاملہ نہیں ہوں:عروہ حسین