میدان سے بھاگنے والی ٹیم کا حصہ ایک اور بھارتی کرکٹر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز کی شکست پر بھارت کا سابق کرکٹر سریش رائنا اپنی روایتی تنگ نظری سے باز نہ آیا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا۔
پاکستان چیمپئنز کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی مگر سریش رائنا نے اپنی بھڑاس پاکستان پر نکالتے ہوئے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کے ذریعے نہ صرف پاکستان پر طنز کیا بلکہ جنوبی افریقا کے بیٹر اے بی ڈی ویلیئرز کی سنچری کا سہارا لے کر اپنی دشمنی چھپانے کی ناکام کوشش کی۔
سریش رائنا نے ڈھٹائی سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا ہوتا تو بھارت پاکستان کو “کچل” دیتا حالانکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت چیمپئنز صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچا اور وہاں پاکستان کا سامنا کرنے کے خوف سے راہ فرار اختیار کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کیسے داخلہ لے سکتے ہیں؟ طریقہ کار جانیے
پوری دنیا نے دیکھا کہ بھارت چیمپئنز کی ٹیم نے دونوں میچز ’پہلے گروپ میچ میں اور پھر سیمی فائنل میں‘ بزدلی کے ساتھ راہ فرار اختیار کی۔
سیاسی بہانے تراشتے ہوئے بھارتی ٹیم نے میدان میں آنے سے انکار کیا حالانکہ انکے کئی کھلاڑی پاکستان سے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔