الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج ضرور ہوگا، عمران خان کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ کل ہم چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کریں گے،ہم ریڈ زون میں بالکل نہیں جائیں گے،صرف ہمارا وفد الیکشن کمیشن یہ بتانے کیلئے جائے گا کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں،دو صوبے عدم اعتماد کااظہار کر چکے ہیں یہ پھر بھی اپنی سیٹ پر بیٹھا ہے ۔
ایک انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم عالمی سطح پر رائج طریقے کے مطابق پارٹی فنڈز اکٹھا کرتے ہیں، موجودہ حکومت میں شامل جماعتیں بڑے بڑے سیٹھوں سے پیسے لیتی ہیں،ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ تو آگیا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ کیس کا فیصلہ سامنے نہیں آتا،18 ویں ترمیم میں دونوں جماعتوں نے بہت غلط چیزیں شامل کیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ سکندر سلطان نے 8 معاملات میں تحریک انصاف کیخلاف فیصلے دیئے،تحریک انصاف کو آٹھوں کیسز میں عدلیہ سے انصاف ملا،عدالت نے الیکشن کمیشن کے آٹھوں فیصلوں کو کالعدم قراردیا،انہوں نے کہاکہ سکندر سلطان نے الیکٹرانگ ووٹنگ مشین روک کر ملک سے زیادتی کی،الیکشن کمیشن سندھ کا سربراہ دو جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے،وہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت سے بھی تنخواہ لے رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ الیکشن کمیشن بالکل متنازعہ ہے،دوصوبائی اسمبلیاں اس کے خلاف قرارداد منظور کر چکی ہیں،انہوں نے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے،چیف الیکشن کمشنر نے ہماے حوالے سے جھوٹ بولا،ماضی میں دو حکومتوں نے مجھے پیسے آفر کئے جسے ہم نے مسترد کردیا،مولانا فضل الرحمن تو لیبیاسے فنڈز لیتا رہا۔
عمران خان نے کہاکہ ملک میں چوری کے پیسے سے الیکشن کو خریداجا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے اس کام کو نہیں روکا،سرعام پیسہ چلتا رہا،کل ہم چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کریں گے،ہم ریڈ زون میں بالکل نہیں جائیں گے،صرف ہمارا وفد الیکشن کمیشن یہ بتانے کیلئے جائے گا کہ ہمیں آپ پر اعتماد نہیں،دو صوبے عدم اعتماد کااظہار کر چکے ہیں یہ پھر بھی اپنی سیٹ پر بیٹھا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انہوں نے معیشت کو اس سطح پر پہنچا دیا کہ ہماری سکیورٹی خطرے میں پڑ گئی ہے،آرمی چیف کو آئی ایم ایف سے پیسوں کیلئے امریکا کو فون کرنا پڑا، اس وقت صاف شفاف انتخابات کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ،ہم نے تحریک انصاف کیلئے کمپنیوں سے فنڈنگ 2012 میں لی،کمپنیوں سے فنڈز نہ لینے کا قانون 2017 میں بنا،الیکشن کمیشن نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی۔
ان کا کہناتھا کہ پاک فوج نیشنل سکیورٹی کا بہت بڑا حصہ ہے،اکنامک سکیورٹی متاثر ہو تو نیشنل سکیورٹی بھی متاثر ہوتی ہے،مریم نواز خود کہہ رہی ہے کہ یہ لولی لنگڑی حکومت ہے،آرمی چیف کی تقرری سے زیادہ ضروری ملک کو بچانا ہے،ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف شفاف انتخابات ہی نکال سکتے ہیں،یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں کہ ہار نہ جائیں ،ہار کے ڈر سے یہ پورے ملک کو داﺅ پر لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میرانام ای سی ایل میں ڈالا تو ان کا شکریہ ادا کروں گا،میں باہر جانا ہی نہیں چاہتا، میرے بیرون ملک فلیٹ ہیں نہ جائیدادیں،عمران خان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ جیسی احمقانہ رپورٹ نہیں دیکھی، الیکشن کمیشن نے 2 رپورٹ بنائیں،ایک رپورٹ کسی کی فرمائش پر شامل کی، جس میں کہا پی ٹی آئی فارن فنڈڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 139 ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ جاری کردیا