موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے،پھر بڑا اضافہ ہو گیا

Aug 03, 2022 | 12:03:PM
موٹر سائیکلوں, قیمتوں,ا ضافہ ,غریب, چائنیز کمپنیز , سوزوکی
کیپشن: سوزوکی بائیکس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غریب کی سواری خواب بن گئی،موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا  سلسلہ جاری،بائیکس کمپنیوں میں قیمتیں بڑھانے کی میراتھن ریس  کا کھیل مسلسل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آج سوزوکی نے بائیکس کی قیمتوں میں 10 سے 16 ہزار اضافہ کردیا ،سوزوکی جی ڈی 110 سی سی 10 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار کی ہوگئی ،سوزوکی جی ایس 12 ہزار بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے میں ملے گی،سوزوکی جی ایس 150 ایس ای 15 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 71 ہزار تک جا پہنچی جبکہ سوزوکی جی آر 16 ہزار بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار  روپے کی ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزمقامی موٹر سائیکل بنانے والی چائنیز کمپنیز نے بھی قیمتوں میں 5 سے 20 ہزار اضافہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر