تائیوان صورت حال: پاکستان کا اہم ترین بیان آگیا

Aug 03, 2022 | 11:37:AM
تائیوان صورتحال،پاکستان،ون چائنا پالیسی،ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے: ترجمان/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے ’ون چائنا‘ پالیسی کی توثیق کرتے ہوئے اس پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان کو آبنائے تائیوان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری تشویش ہے جس کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرین کے تنازعہ کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے جس کے بین الاقوامی خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے منفی مضمرات ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دنیا ایک اور ایسے بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ریاستوں کے مابین تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔

ادھر امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے صدارتی دفتر میں تائیوان کی صدر سائی انگ وین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تائیوان سے متعلق اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 دوسری طرف بیجنگ میں چینی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی سفیر نکولس برنز کی طلبی ہوئی، چینی نائب وزیر خارجہ نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔