معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ۔۔۔

Aug 03, 2021 | 13:14:PM
معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکی ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی بات پکی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےتصویر بھی شیئر  کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ کی بات پکی ہونے کی رسم کی کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اریبہ حبیب سعدین عمران نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی لیکن اداکارہ نے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔تاہم اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بات پکی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں خوبصورت آف وائٹ لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری سے منسلک کئی شخصیات نے مبارکباد پیش کی جبکہ ان کی آنے والی زندگی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 خیال رہے کہ اریبہ حبیب ایک پاکستانی ماڈل اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ اداکارہ اریبہ نے اداکاری کا آغاز 2018ء کے سیریل کوئی چاند رکھ میں منفی کردار سے شروع کیا۔ اس کے بعد قدم عشق میں چاند ، جانباز میں تانیہ اور جلن میں میشا کا کردار ادا کیا۔