پاکستان کے طول و عرض میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کے طول و عرض میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
آج شب سوا نو بجے لاہور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ نمایاں طور پر ہر جگہ محسوس کئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آاباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں سے زلزلہ کی ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں۔
آزاد کشمیر کے شہروں مین بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ کی شدت ریختر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے تاجکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ اپ ڈیٹ
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ پوٹھوار کے دیگر شہروں، جہلم، چکوال، گجر خان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
گوجرانوالہ اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
سیالکوٹ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے رپورٹ کئے گئے۔
منڈی بہاءالدین شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ایبٹ آباد شہر گرد نواح میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ ہری پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگتے رہے۔
ایبٹ آباد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ وادیِ پشاور میں مردان، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور ،صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، تیمر گرہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ باجوڑ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ضلع خیبر میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام باہر نکل آئے۔
لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے۔ شنواری شلمان اور بازار خیل میں بھی محسوس کیے گئے۔
بالاکوٹ بٹگرام کوہستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں۔
شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے اتنے نمایاں تھے کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
سوات میں بھی زلزلے کے جٹھکے انتہائی زیادہ تھے۔
سرگودھا اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے رپورٹ کئے گئے ہیں۔
فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
اپردیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل گئے ۔ شرینگل،لرجم،براول میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان بھر سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے بہت تیز تھے۔
اٹک شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے لگے۔
کشمیر میں زلزلہ
مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
آزاد کشمیر کے بلند ترین شہر راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے آنے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ عوام گھروں سے باہر نکل آئے۔
لوگوں میں خوف ہراس پایا جا رہا ہے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، مارکیٹوں مکانوں سے باہر نکل آئے۔
ہٹیاں بالا میں میں زلزلہ کے شدید جھٹکے لگتے رہے۔
ہٹیاں بالا ۔چناری چکوٹھی نوگراں گوہر آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلہ کے بعد بھی لوگ خوفزدہ ہیں۔
کہوٹہ ، حویلی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
وادیِ نیلم میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
باغ آزاد کشمیر ،باغ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف پھیلا دیا۔ باغ شہر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
2005 میں 8 اکتوبر کو ایسے ہی شدید زلزلے سے باغ شہر ملبہ کا ڈھیر بن گیا تھا اور سینکڑوں افراد شہید ہو گئے تھے۔
زلزلہ کی ٹیکنیکل تفصیل
ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔
اس زلزلہ کا مرکز ہندوکش پہاڑی سلسلہ میں افغانستان کے اندر تھا۔ زلزلہ کا مرکز زمین کے نیچے 190 کلومیٹر گہرائی مین پایا گیا۔
زلزلہ کا صحیح مقام
Lat: 36.48 °N
Long: 70.84 °E