وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل 

موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، عوام کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں گے: عبدالعلیم خان

Apr 03, 2026 | 14:19:PM
 وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )وزیراعظم شہباز شریف  کی ہدایات پراین ایچ اے اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔
 وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، عوام کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے مزیدکہاکہ حالات مشکل، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کے بعد سونا بھی مہنگا!فی تولہ قیمت 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیاگیاہے،این ایچ اے نے مالی سال 2025-26میں ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔