سلمان خان کا فلم میں موٹر بائیک سٹنٹ نے مداحوں کا دل جیت لئے

Apr 03, 2023 | 21:53:PM
سلمان خان کا فلم میں موٹر بائیک سٹنٹ نے مداحوں کا دل جیت لئے
سورس: @youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے تیسرے گانے کا ٹیزر جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اس سے قبل اپنی فلم کے دو گانے "نئیو لگدا" اور "بلی بلی" مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ریلیز کرچکے ہیں،نئے گانے کا نام "ینتما" رکھا گیا ہے اور اس میں سلمان خان اور وینکاتیش شامل ہیں، دونوں کی لنگی کے ساتھ بائیک پر شاندار انٹری دکھائی گئی ہے جبکہ  سلمان خان کو موٹر بائیک پر شاندار سٹنٹ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہاہے۔

فلم کے گانے "ینتما" کے ساتھ جنوبی انڈیا کی ثقافت کو خراج تحسین بھی  پیش کیا گیا ہے جبکہ اس میں رنگارنگ اور پرکشش مناظر کا سہارا لیا گیا ہے۔گانے کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں جبکہ اسے وشال ڈڈلانی اور پائل دیو نے مل کر گایا ہے۔ٹیزر کے آخر میں ایک پراسرار شخص سلمان خان اور وینکاتیش کو ڈانس میں جوائن کرتا ہے، مداحوں کے مطابق یہ آر آر آر سپر سٹار رام چرن ہیں۔ 

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رام چرن دو فنکاروں کے ساتھ حیدرآباد میں "کسی کا بھائی، کسی کی جان" کے سیٹ پر نظر آئے ہیں چناںچہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ گانے میں رام چرن ہی ہوں۔