وزیر اعظم عمران خان کا اسمبلیا ں توڑنے کا حکم

Apr 03, 2022 | 12:43:PM
عمران خان ، اسمبلی
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو اسمبلیا ں توڑنے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی تجویز دے دی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ باہر سے پلانٹ کی گئی سازش کو اسپیکر نے آج مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کی برطرفی۔مولانا جلیل شرقپوری کا ردعمل بھی آگیا