نئے وزیراعلیٰ  کےانتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو پھر بڑا دھچکا

Apr 03, 2022 | 10:09:AM
نئے وزیراعلیٰ  کےانتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو پھر بڑا دھچکا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود نے نئے وزیر اعلیٰ  پنجاب کے چناؤ سے چند گھنٹے قبل  اسمبلی  رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما چودھری مسعود نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفیٰ بھیج دیا ہے، چودھری مسعود لیاقت پور کے حلقہ257 سے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر  رکن  پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،چودھری مسعود کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو بھیجے گئے استعفے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے میرے حلقے کو نظر انداز کیا اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالی گئی جو ظالمانہ اقدام ہے۔

 خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی ہو رہا ہے جس کے لئے چودھری پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا، دونوں ہی امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کے بڑے دعوے کر رکھے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیںحکومت نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا