کورونا کی شدت میں کمی۔ ایک شخص جاں بحق۔ 285 نئے کیسز رپورٹ

Apr 03, 2022 | 09:26:AM
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، تازہ ترین اعدادوشمار ،پاکستان
کیپشن: کورونا اموات
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 127، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 106، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 710، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 88 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 276 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ 61 ہزار 288 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 113 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 365 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا