وزیر اعظم عمران خا ن کب فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔۔شیڈول جاری

Apr 03, 2021 | 22:32:PM
وزیر اعظم عمران خا ن کب فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔۔شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کل (اتوار کو )فون کالز پر عوام سے مخاطب ہوں گے، جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عوام سے براہ راست بات چیت کے لیے ان کی فون کالز لیں گے، اس کے لیے تین دورانیوں پر مشتمل شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔
پہلا دورانیہ دن ساڑھے 11 بجے سے 11 بج کر 58 منٹ تک ہوگا، اس کے بعد 5 منٹ کا وقفہ کیا جائے گا۔دوسرا دورانیہ 12 بج کر 3 سے شروع ہوگا اور یہ 12 بج کر 29 منٹ تک جاری رہے گا، تین منٹ کے وقفے کے بعد تیسرا دورانیہ شروع ہوگا۔تیسرا دورانیہ 12 بج کر 32 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر وزیر اعظم عمران خان کل 77 منٹ تک فون پر عوام سے مخاطب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جمائما کے دل میں بھی وزیراعظم بننے کی آرزو ؟