ڈسکہ ضمنی انتخابات 10 اپریل کو ہی ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر

Apr 03, 2021 | 22:14:PM
ڈسکہ ضمنی انتخابات 10 اپریل کو ہی ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کاکہناہے کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات 10 اپریل کو ہی ہوں گے۔
صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این اے 75میں شفاف الیکشن کیلئے فیصلے کئے گئے ہیں،شفاف اور پر امن انتخاب کیلئے جائزہ لیاگیا.

غلام اسرارخان کاکہناتھا کہ حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے،حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ20پولنگ سٹیشن کا عملہ تبدیل کردیا گیا ہے ،ٹریننگ ہوچکی ہے،19فروری کے انتخاب میں جو کوتاہیاں ہوئیں 10اپریل کو نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے سستی چینی کیلئے کشمیر کا سودا کرلیا؟ شاہد خاقان