کچھ ہدایتکاروں نے ’ ناجائزفائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی، بھارتی اداکارہ

Apr 03, 2021 | 19:24:PM
کچھ ہدایتکاروں نے ’ ناجائزفائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی، بھارتی اداکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی سابق بھارتی اداکارہ سومی علی جہاں یہ اعتراف کر چکی ہیں کہ بالی ووڈ میں وہ فٹ نہیں ہوسکیں تھی، وہیں اب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے چھوٹے سے کیریئر کے دوران ہراسانی کا بھی انکشاف کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی چاہت میں بھارتی شوبز اندسٹری کا رخ کرنے والی سومی پہلے بھی اپنے متعلق کئی انکشاف کرچکی ہیں۔ انہو ں نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ کچھ ہدایتکاروں نے ’میراناجائز فائدہ اٹھانے‘ کی کوشش کی تھی۔
 انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ یہ بھی بتا یا تھا کہ وہ سلمان خان سے ملنے اور ان سے شادی کرنے کے لئے بھارت آئیں تھیں۔ پاکستانی نژاد اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں نوجوانی کی عمر میں ریپ کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ 


حالیہ انٹرویو کے دوران سومی کا کہنا تھا کہ میرا واحد مقصد سلمان خان سے شادی کرنا تھا۔ ہدایتکاروں کے ساتھ تعلق کافی نامناسب رہے اور یہ ان کے لئے بالی ووڈ میں بہت ہی بھیانک وقت تھا۔ اب دوبارہ فلم انڈسٹری میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ وہ خود کو اس میں فٹ نہیں سمجھتیں۔ 
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ سومی علی پاکستان میں ہی پیدا ہوئیں، اس کے بعد ان کے اہلِ خانہ نے امریکا میں سکونت اختیار کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :سرکاری سکولوں کی موجیں، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کردیا