مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔مزید 3 نوجوان شہید   

Apr 03, 2021 | 10:49:AM
  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری۔مزید 3 نوجوان شہید   
کیپشن:   مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری  مزید3کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں  نوجوانوں کو شہید کیا۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے  خاتون سمیت متعددکشمیری زخمی بھی ہوئے۔ 

دوسری جانب ترجمان دفتر  خارجہ نے بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے 2 ہفتوں میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، جعلی مقابلوں میں بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پاکستان تمام بےگناہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے۔