سپنر راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Sep 02, 2025 | 09:47:AM
سپنر راشد خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان ٹیم کے کپتان اور سپنر بائولر راشد خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

راشد خان ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر بن گئے ہیں ۔

تین ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف  21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور  ریکارڈ بنا ڈالا

راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں 165 وکٹیں لینے والے پہلے بائولر بن گئے ہیں۔

 انہوں نے اسی میچ کے دوران پہلے ٹم ساؤتھی کا ریکارڈ برابر کیا اور پھر ان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے 36 سالہ ٹم ساؤتھی نے 126 میچوں میں 164 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ راشد خان نے 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے کارنامہ سرانجام دیا۔

مزید پڑھیں:مچل سٹارک کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان